ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارنے کا حکم کس نے دیا ؟ کردار سامنے آگیا

12 Aug, 2022 | 03:05 PM

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر  چھاپہ مارنے کا حکم آخر کس نے دیا ہو گا ؟ کردار خود ہی سامنے آ گیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق صدر جو بائیڈن کے نامزد کردہ اٹارنی جنرل نے ایک پریس کانفرنس میں  کہا کہ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کی اجازت اس  نے دی تھی۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چھاپہ مارنے کی وجہ یہ تھی کہ  وہ جوہری ہتھیاروں سے متعلق دستاویزات کی تلاش میں  تھے۔

ایف بی آئی کی ٹیم کا چھاپہ مارنے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت ٹرمپ  اپنے ساتھ کوئی سرکاری ریکارڈ غیر قانونی طور پر تو نہیں  لے گئے۔ 

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا،  ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کے اٹارنی جنرل کے سامنے پیش ہوئے لیکن انہوں نے تحقیقات کے دوران اٹارنی جنرل کی جانب سے پوچھے گئے  تمام سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں