حکومتی اقدامات کام کر گئے، ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

12 Aug, 2022 | 01:30 PM

ویب ڈیسک : گذشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس سے ڈالر کا انٹربینک ریٹ 215.25 روپے ہوگیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کسی بھی وقت معاہدے پر دستخط ہونے کی اطلاعات زیرگردش ہیں جس کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 3.09 روپے کی کمی سے 215.25 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کی کمی سے 214روپے پر آگیا۔

اس طرح سے 28جولائی کے 239.94 روپے کے مقابلے میں اب تک انٹربینک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 24 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں 28 جولائی کے ریٹ 244 روپے کے مقابلے میں اب تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 30 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کام کر گئے، تجارتی خسارہ کم ہونے روپے پر پریشر میں کمی ہوگی۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور دیگر کموڈٹیز کی گھٹتی ہوئی قیمتوں سے درآمدی بل مزید کم ہونے کی توقعات سے بھی ڈالر کے طلبگار کم ہوگئے ہیں اور مارکیٹ میں ڈالر کے خریدار انتہائی محدود ہوگئے ہیں لیکن اسکے برعکس فروخت کنندگان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس سے مارکیٹ میں سپلائی بڑھ گئی ہے اور روپیہ ڈالر کے مقابلے میں یومیہ بنیادوں پر تگڑا ہوتا جارہا ہے۔

مزیدخبریں