(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ن لیگی رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ڈی جی اسپورٹس اور تحریکِ انصاف کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہاکی اسٹیڈیم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے نہیں، تحریکِ انصاف کا ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، جلسے سے روکنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا مگر کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کرنے سے روکا جائے اور اجازت نامہ منسوخ کیا جائے۔