ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کرنیوالے طلبا کیلئے بُری خبر

12 Aug, 2022 | 12:15 PM

جنیدریاض

(جنید ریاض) ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کرنے والے طلبا کیلئے بری خبر، انجینئرنگ یونیورسٹی نے  ڈی اے ای کے طلبا کو 2 فیصد کوٹہ سے زائد داخلہ دینے سے انکار کردیا۔

ڈی اے ای کو ایف ایس ای پری انجینئرنگ اور میڈیکل کے مساوی درجہ ملنے کے باوجود انجینئرنگ یونیورسٹی نے طلبا کو اوپن میرٹ کے تحت داخلہ دینے سے انکار کردیا،   طلبا کو صرف 2 فیصد کوٹہ کے تحت ہی داخلہ دیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق فنی تعلیمی بورڈ نے انجینئرنگ یونیورسٹی کو ڈی اے ای کے طلبا کو اوپن میرٹ کے تحت داخلوں کی درخواست کی تھی، اوپن میرٹ پر داخلوں کا فیصلہ مسترد ہونے سے ڈی اے ای کرنے والے طلبا پریشانی کا شکار ہیں۔۔

واضح رہےکہ آئی بی سی سی سے ڈی اے ای کو باقاعدہ انٹر کے مساوی درجہ تین ماہ قبل دیا گیا تھا۔ ٹیکنیکل بورڈ حکام کا کہنا تھاکہ انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے،معاملے پر جلد اتفاق رائے ہوجائے گا۔

 

مزیدخبریں