(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی باصلاحیت و مشہور اداکارہ سجل علی نے سیریز ’ مادرِ ملت‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی سیریز ’ مادرِ ملت‘ کا ٹیزر شیئر کیا۔ ٹیزر کے آغاز میں پاکستان کی آزادی کا ریڈیو پر اعلان دِکھایاگیا اور اُس کے بعد مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آواز سُنائی گئی۔ سیریز کے ٹیزر میں سجل علی کی بھی ایک جھلک نظر آئی جس میں صرف اُن کے ہاتھ نظر آئے لیکن چہرہ نہیں دکھایا گیا۔ سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک بہن، ایک انقلابی اور ایک ریاستی خاتون۔
واضح رہے کہ مادرِ ملت کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں تقسیم ہند اور محمد علی جناح کی ہمشیرہ کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔اس سیریز کے تین سیزن ہوں گے جبکہ سجل علی دوسرے سیزن میں نظر آئیں گی، پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن، جوانی اور قیام پاکستان سے قبل ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔
اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا جبکہ سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔