شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور

12 Aug, 2022 | 10:57 AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت  نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور  کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور  کے گھر  پر چھاپہ مارا تھا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جس پر پولیس نے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو حراست میں لے لیا تھا، خاتون اور اس کے بھائی کےخلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

مزیدخبریں