20 سالہ نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا نیا کارنامہ

12 Aug, 2022 | 09:31 AM

Ansa Awais

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8080 میٹر بلند گیشربرم ون کو سر کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔پاکستانی کوہ پیما نے برطانوی ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12 روز میں توڑا۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے اس سے قبل 8 اگست کو 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو سر کرلی تھی۔

مزیدخبریں