(وقاص احمد)نواب ٹاؤن کے علاقے میں شہری نے اپنے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں موجود دو بیٹیوں کے جہیز کا سامان جل گیا۔
پولیس کے مطابق ناراض بیگم واپس نہ آنے پر شوہر نے گھر کو آگ لگ دی ۔ دوبئی ٹاؤن رائیونڈ روڈ کے رہائشی منیر احمد نے گھر کا آگ لگا کر باہر سے تالہ لگا دیا ۔آتشزدگی سے گھر میں موجود دو بیٹیوں کے جہیز کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔آتشزدگی سے گھر میں موجود دیگر قیمتی سامان اور اشیا بھی جل گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔پولیس کے مطابق منیر نشے کا عادی ہے جسکی وجہ سے اسکی بیوی بچوں کو لے کر میکے چلی گئی تھی ۔متاثرہ شہری نے بیوی بچوں کو منانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا ۔پولیس کا کہنا تھا کے متاثرہ شہری کے بیوی بچے سات روز قبل لڑائی جھگڑے کے بعد میکے گئے تھے ۔