جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج مقرر کرنے پر غور

12 Aug, 2021 | 07:36 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نےجوڈیشل کمیشن کااہم اجلاس طلب کرلیا۔
 رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان  جسٹس گلزاراحمدنے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس9ستمبرکوطلب  کرلیا،  جس میں لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کےنام پرغورکیاجائےگا۔  جسٹس عائشہ ملک کوجسٹس مشیرعالم کی خالی اسامی پرتعینات کرنےپرغورہوگا۔جسٹس مشیرعالم17اگست کوعہدےسےریٹائرہوجائیں گے۔

یادرہے جسٹس عائشہ اے ملک سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج ہوں گی۔

مزیدخبریں