یو ای ٹی اورٹیکنالوجی کمپنی شلمبرگر کے درمیان مفاہمتی یاداشت طے پاگئی

12 Aug, 2021 | 07:28 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس)یو ای ٹی اورٹیکنالوجی کمپنی شلمبرگر کے درمیان مفاہمتی یاداشت طے پاگئی،ٹیکنالوجی کمپنی طلبا کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دیکر ملازمت کے مواقع پیدا کرے گی۔دونوں ادارے تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے مابین موجود تفریق کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔
 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ڈوویل شلمبرگر کے درمیان معاہدے کامقصد طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بہتر کیلئے کورسز ، صحت ، تحفظ اور ماحول کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے، شلمبرگریو ای ٹی کے طلبہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بہتری کیلئے ورکشاپس منعقد کرے گی اور انہیں مارکیٹ میں بہتر ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی۔

تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے تربیت، تجزئیے اوررابطوں کو موثر بنایا جائے گا۔دونوں ادارے صحت ، تحفظ اور ماحولیات سے متعلق آگاہی کیلئے خصوصی سیشن منعقد کریں گے۔ٹیکنالوجی کمپنی یونیورسٹی میں ٹیکینکل پریزنٹیشن کا انعقاد کرے گی ۔ طلبا کیلئے سافٹ وئیر عطیہ کرنے کے علاوہ انہیں انٹرن شپ بھی فراہم کرے گی۔معاہدے پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور اور منیجنگ ڈائریکٹر شلمبرگر زروزئی ترکئی نے دستخط کیے۔
 

مزیدخبریں