سرکاری اور پرائیویٹ سکولو ں کے اساتذہ پر ایک اور شرط عائد

12 Aug, 2021 | 05:09 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں تعینات اساتذہ کیلئے یکساں نصاب پڑھانے کے ٹریننگ کورس میں شمولیت کی شرط عائد، قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کے تحت 20 اگست تک اساتذہ کی رجسٹریشن ہوگی۔

 سنگل نیشنل کریکولم پر اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے محکمہ کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سنگل نیشنل کریکولم پڑھانے کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ کی شرط عائد کی گئی ہے اور ٹریننگ کورس کے فیز ٹو میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔

پرائمری کے تمام اساتذہ کی رجسٹریشن کیلئے 20 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ پیف کے پارٹنر سکولوں میں تعینات اساتذہ بھی اس کورس میں شرکت کریں گے۔ پیف نے آج سے اساتذہ کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔ یکساں نصاب پر اساتذہ کو مائیکرو سافٹ پر چھ روزہ ٹریننگ دی جائے گی۔

مزیدخبریں