کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ، پیکجز مال کا پلے ایریا سیل

12 Aug, 2021 | 04:47 PM

 خان شہزاد: شہر میں بھارتی ویریئنٹ کا پھیلاو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پیکجز مال کا پلے ایریا سیل کردیا گیا

 رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے بازاروں میں کورونا ایس اوپیز کے عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹس شروع کردیئے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب  ن ایک ایسے ہی سرپرائز وزٹ کے دوران  پیکجز مال پہنچے جہاں انہوں نےکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پلے ایریا سیل کردیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری  کو ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک  نے تاجر برادری کو خبردار کردیا  کہ ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے کہ شہر کو کورونا سے پاک کیا جائے۔ کاروباری حضرات تعاون کریں۔

مزیدخبریں