ویب ڈیسک : ایک امریکی خاتون سیاست دان کیتھی ہاکول کو نیویارک کی نئی گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ ہاکول نیو یارک کی ایک سٹی کونسل سے درجہ بدرجہ ترقی کرتے ہوئے واشنگٹن کی کیپٹل ہل تک پہنچی ہیں۔
نیو یارک کی ڈپٹی گورنر کی حیثیت سے ریاست کی چین آف کمانڈ میں نمبر دو وہ دو ہفتوں میں گورنر اینڈریو کوومو کی جگہ گورنر کے عہدے پر فائز ہو جائیں گی۔ یاد رہے سابق گورنر نیویارک اینڈریو نے جنسی ہراسانی سکینڈل سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
14 سال سے ہاکول ہیمبرگ کی سٹی کونسل کی ممبر رہیں۔ یہ ان کے آبائی شہر بفیلو کا ایک قصبہ ہے جس کی آبادی 55،000 ہزار اور یہ نیو یارک شہر سے چھ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ہیمبرگ میں ہاکول کے تجربے کے بعد نیو یارک کے گورنر ایلیوٹ سپٹزر نےسنہ 2008ء میں انہیں ایری کاؤنٹی کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا تھا۔
سنہ 2011 میں ہاکول نے کانگریس کے ٹکٹ الیکشن جیتا جو کہ 40 سالوں میں کسی ڈیموکریٹ نے نہیں جیتا تھا۔