ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسکراہٹیں  بکھیرنے والی اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں

 مسکراہٹیں  بکھیرنے والی اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں
کیپشن: Durdana Butt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں  بکھیرنے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

پاکستان کی معروف اور سینیئر اداکارہ دردانہ بٹ عرف دودی کراچی میں انتقال کر گئیں۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کا دردانہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،  دردانہ بٹ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی معزز ممبر تھیں۔احمد شاہ آرٹس کونسل کراچی کی گورننگ باڈی گہرے دکھ میں ہے۔ دردانہ بٹ گزشتہ کئی دن سے وینٹیلٹر پر تھیں، دوردانہ بٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں،  دورانہ بٹ کو کورونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer