عائشہ عمر کا والد کی برسی پرحیران کن انکشاف

12 Aug, 2021 | 09:30 AM

Sughra Afzal

گلبرگ ( زین مدنی) پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر اپنے سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی کا انکشاف کردیا۔ 

اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر حال ہی میں دورہ امریکا سے واپس وطن پہنچی ہیں جہاں ان کے سگے بھائی کے علاوہ سوتیلے بہن بھائی بھی قیام پذیر ہیں, چند روز قبل عائشہ نے اپنے والد کی برسی کے موقع پر اپنے بہن بھائیوں کی ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں اپنی زندگی کے اس راز سے پردہ بھی اٹھایا۔ اداسی کے عالم میں لکھی گئی اس تحریر میں عائشہ نے بتایا کہ ان کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ 2 برس کی بھی نہیں ہوئی تھیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انھیں اور ان کے بھائی کو اکیلے ہی پالا اور انھیں اس مقام پر پہنچایا جہاں وہ آج موجود ہیں۔ عائشہ نے کہا کہ میری والدہ نے نامساعد حالات کا مقابلہ کیا اور زندگی میں دشواریوں سے گزریں، جو کبھی بھی آسان نہ تھا اور آج ہمیں اپنے اہلِ خانہ پر بھروسہ ہے۔

 عائشہ کا لکھنا تھا کہ والد نے ان کی والدہ سے شادی کرنے سے قبل برطانوی خاتون سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ اس کے بعد ان کے والد نے ان کی والدہ سے شادی کی تھی جن سے وہ اور ان کے بڑے بھائی ہیں۔

مزیدخبریں