(رضوان نقوی) اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے والے شوبز ستارے ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر نے فلمسٹار ارباز خان کے بعد ان کی بیگم اداکارہ خوشبو کو بھی نوٹس بھیج دیا۔
ایف بی آر نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے فلمی ستاروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔فلمسٹار ارباز خان کے بعد ا ن کی بیگم اداکارہ خوشبو بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں ہیں۔سٹیج اداکارہ خوشبو کو ایف بی آر نے سال دوہزار انیس کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلمسٹار خوشبو نےاپنے اثاثہ جات ایف بی آر پر ظاہر نہیں کئے ہیں۔شوبز کی دنیا میں خوشبو کے نام سے مشہور ثوبیہ جبین کو جوہر ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔
ایف بی آر نے فلمسٹار خوشبو کو انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات ظاہرنہ کرنے پر جرمانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والے شوبز ستاروں کو مرحلہ وار نوٹس جاری کئے جائیں گے۔
فلمسٹار خوشبو ایف بی آر کے شکنجہ میں
12 Aug, 2020 | 09:19 PM
Read more!