شریف فیملی کے ایک اور رکن کو نیب کا بلاوا

12 Aug, 2020 | 08:46 PM

Malik Sultan Awan

(سعود بٹ)محکمہ اوقاف کی سرکاری اراضی کے غیرقانونی استعمال  پرمسلم لیگ نون اور شریف خاندان کے رکن میاں محسن لطیف کو نیب نے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے ماموں زاد بھائی محسن لطیف کو نیب لاہور نے 17 اگست کو طلب کر لیا ۔نام مراسلہ کے مطابق محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کے نوٹس بھجوایا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز شریف ، ایل ڈی اے اور اوقاف کے افسران بھی اس انکوائری میں شامل ہیں۔

نیب مراسلے کے مطابق محسن لطیف تمام دستاویزات کے ہمراہ تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہوں۔

مزیدخبریں