لیگی ایم پی اے پتھر لائے؟ موقف سامنے آگیا

12 Aug, 2020 | 07:45 PM

Malik Sultan Awan

(فاران یامین) ایم پی اے مرزا جاوید کی گاڑی میں پتھروں کی موجودگی کے معاملے پر لیگی ایم پی اے نے تمام الزامات کی تردید کر دی، کہتے ہیں کہ اگر ہم پتھر لاتے تو کیا مریم نواز کی گاڑی پر برساتے۔
ایم پی اے مرزا جاوید کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی میں پتھروں والی جو ویڈیو دیکھائی جا رہی ہے وہ ویڈیو جعلی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں،نیب اور عدلیہ بلائے گی تو جائیں گے،ہم پھول برسانے والے ہیں پتھر نہیں،اھر ہم پتھر لاتے تو مریم نواز کی گاڑی پر برساتےاور پتھروں سے اپنے ہی کارکنان زخمی کرتے۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اےمرزاجاویدکاکہناہےکہ ان پرپتھرلانےکاالزام جھوٹاہے، ان پتھروں سےکسی اورکانہیں بلکہ ہمارانقصان ہواجبکہ ہمارےقائدمیاں نوازشریف نےہمیشہ ہمیں اداروں کااحترام سکھایاہے، سرکاری فائلوں اور سرکاری گاڑی کاملبہ ن لیگ پر ڈال رہے ہیں جبکہ پتھربرسانےکاشرف صرف تحریک انصاف کےپاس ہی ہے۔

انہوں نے فیاض الحسن کے الزامات کے بارے میں سوال کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مریم نواز کی گاڑی کو پتھر مارنے والے کارکن کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے،کیا یہ پیسے خود فیاض الحسن چوہان نےتقسیم کئے اور جن تقیسم شدہ پیسوں کی فیاض الحسن بات کررہے ہیں انہون نے ان کا آڈٹ بھی کروایا ہوگا۔

مزیدخبریں