(سٹی 42) حساس اداروں نے بھارتی ایجنسیوں کابڑا سائبرحملہ ناکام بنادیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حفیہ ایجنسی سائبرحملوں میں ذاتی موبائل کی ہیکنگ کررہی تھی،بھارتی ایجنسی حکومتی ،فوجی افسران کے ذاتی موبائل اورٹیکنیکل گیجٹس کی ہیکنگ کررہی تھی ،آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کے اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں،جبکہ پاک فوج نے سائبرحملوں کوروکنے کیلئے حفاظتی اقدامات بڑھادئیے ہیں،اس کے علاوہ تمام حکومتی اداروں کوسائبراقدامات کےحوالےسےسیکورٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے متعدد سائبر کرائم کیے جانے والے تھے، بھارتی سائبراٹیک کے ذریعے سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کا منصوبہ تھا، دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے سائبر حملوں کو روکنے کیلئےضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیے ہیں اور تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔