ڈائیگناسٹک سنٹر شادمان میں ویرانیوں کے ڈیرے

12 Aug, 2020 | 04:56 PM

Azhar Thiraj

 زاہد چوہدری:پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کی عدم توجہ کی بدولت ڈائیگناسٹک سنٹر شادمان میں علاج معالجہ تعطل کا شکار۔سنٹر میں ڈاکٹر یا عملہ، کوئی بھی موجود نہیں ۔روزانہ درجنوں مریض الٹراساونڈ۔ ایکسرے اور بلڈ ٹیسٹوں سمیت علاج اور ادویات سے محروم ہوگئے۔

  محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے شہر میں واقع تمام طبی مراکز کا کنٹرول ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کو سونپنے کے بعد صورتحال پہلے سے بھی سنٹر ہوگئی۔ ڈائیگناسٹک سنٹر شادمان میں علاج کی فراہمی تعطل سے دوچار ہوگئی۔ ڈائیگناسٹک سنٹر شادمان میں نہ کوئی ڈاکٹر موجود ہے نہ ہی ایکسرے ٹیکنیشن اور ڈسپنسر موجود ہے۔ 

  رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ڈاکٹر کا تبادلہ کر دیا گیا اور کسی بھی ڈاکٹر کو شادمان ڈائیگناسٹک سنٹر میں تعینات نہیں کیا گیا۔اسکے علاوہ کورونا ڈیوٹی پرمامور عملہ بھی واپس نہیں آیا۔اس صورتحال کی وجہ سے ڈائیگناسٹک سنٹر میں ایکسرے۔ الٹراساونڈ۔بلڈ ٹیسٹوں سمیت مریض علاج اور ادویات کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔ ڈائیگناسٹک سنٹر میں یومیہ 70سے زائد غریب مریض علاج کیلئے آتے ہیں جو علاج نہ ملنے پر دربدر ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں