شاہین عتیق :لاہور کے کنگا رام ہسپتال کی نرسری سے باپ نومولود بچے کو اٹھا کر لے گیا ۔ماں نے دودھ پیتے بچےکی بازیابی کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔عدالت نے نومولود بچے کو برآمد کرکے ماں کے حوالے کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ٰذوالفقار علی کی عدالت میں سونیا عروج نے اپنے وکیل فیصل باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے نومولود بچے کی بازیابی کے لیے درخواست دی جس میں سونیا نے عدالت کو بتایا کہ اس کا بیٹا بڑے آپریشن سے گنگا رام میں ہوا ،بچے کو بیماری کی وجہ سے نرسری میں رکھ دیا گیا جہاں سےباس کا شوہر احمد کسی طرح نرسری سے بچہ لےگیا، میں بچے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ فیصل باجوہ کا کہنا ہے کہ نرسری سے بچہ لے جانا ایک المیہ ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے درخواست پر بچہ طلب کیا جس پردادی اور دادا نومولود بچہ پکڑے عدالت میں پیش ہوگئے،دادا کا کہنا تھا کہ ہم بچہ لے کر نہیں گئے ۔ماں بچے کو نرسری چھوڑ کر خود چلی گئی ہم وہاں سے لے آئے تھے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے نومولود بچے کو دادی سے لے کر ماں سونیا کے حوالے کر دیا جو بچہ لےکر سیشن کورٹ سے چلی گئی۔