’’عثمان بزدار کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال ہے‘‘

12 Aug, 2020 | 02:45 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال ہے۔

       

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نیب میں پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی پیشی میں شر پسند، بددیانت اور تخریب کار سیاسی مخالفین کے لیے نہایت عمدہ سبق ہے، جاتی امرا کے باسیوں نے گزشتہ روز کارکنان میں پیسے تقسیم کر کے ایک نئی مصیبت مول لے لی ہے۔

 

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ن لیگ کے نظریاتی کارکنان نے کل رات جاتی امرا میں ہنگامہ کھڑا کیے رکھا، مفت میں آنے والے کارکنان دوسروں میں پیسے بانٹنے پر اپنے ایم پی ایز کے گلے پڑے ہوۓ ہیں۔

 

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بدنیتی سامنے آنے پر بیگم صفدر اعوان اور ن لیگی قیادت بے ڈھنگی تاویلیں پیش کر رہے ہیں لیکن میڈیا چینلز کی فوٹیجز ان کے گلے سڑے اخلاق اور جھوٹے بیانات کا منہ چڑا رہی ہیں۔

 

  وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک اچھا استاد اپنے شاگردوں کو زمین سے اٹھا کر آسمان تک پہنچا دیتا ہے لیکن بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید نے انہیں اور ن لیگ کو زمین بوس کر دیا۔ آج لیگی قیادت پرویز رشید سے کہہ رہی ہے، "ہوۓ تم دوست جس کے دشمن اسکا آسماں کیوں ہو۔ 

مزیدخبریں