ترک اداکارہ کی نئی ویڈیوز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

12 Aug, 2020 | 12:06 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘نے پاکستان میں اتنی مقبولیت حاصل کی جو کسی دوسرے ملک میں نہیں،ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو جس نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

تفصیلات کے مطابق  مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '   ارطغرل غازی'  پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں   حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی  تُرک اداکارہ  اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں،اگر پاکستان میں ایک ترک سٹارز کی بات کی جائے تو  اداکارہ اسراء بلجیک کو زبردست مقبولیت حاصل ہوئی جس کی بنیادی وجہ ڈرامے میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ترک اداکارہ نے انسٹاگرام پر مدحواں کے ساتھ اپنی نئی ویڈیوز شیئر کیں جس وہ تلوار باز ی کی تربیت لے رہی ہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے ملے جلے کمنٹس آرہے ہیں، پاکستانی مداحوں نے بہت سارے پاکستانی مداحوں نے اداکارہ کی تعریف کی اور خواہش کی کہ وہ اس ملک کا دورہ کریں۔

 اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ویڈیوز نے مداحوں کو محظوظ کردیا،ان ویڈیوز کو مختلف مداحوں کے صفحات پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نےڈاکوؤں کے خلاف تلوار سے لڑائی کو سیریل کا پسندیدہ مناظر قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ   تُرک اداکارہ  اسراء بلجیک پاکستان میں کیوموبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوچکی ہیں،گزشتہ روز اداکارہ نے پاکستانی کمرشل شوٹ کی جس میں انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کیا،کمرشل کے لئے پہنےسیاہ لباس اداکارہ اسراء بلجیک کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا جس پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے۔

پاکستانی کمرشل کرنے پر اداکارہ کے پرستاروں نےان کے نئے انداز کی تعریف کی۔ ترک اداکارہ اسراء بلجیک نےاب تک دو پاکستانی اشتہارات کئے ہیں۔ اسراء بلجیک کا پاکستانی نمبر ون جاز 4G ہے۔
 

مزیدخبریں