نیب آفس توڑ پھوڑ ،ن لیگی کارکن 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

12 Aug, 2020 | 11:38 AM

Azhar Thiraj

 ملک محمد اشرف : مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر سے توڑ  پھوڑ کے الزام میں گرفتار  ن لیگی کارکنوں کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے گرفتار 56 کارکنوں کو ہتھکڑیاں لگا کر   جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
 

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں گرفتار ملزموں کی حاضری لگائی گئی جب کہ گرفتار کارکنوں کی ضمانت کے لیے ن لیگ کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں سے برآمدگی اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

مقامی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گرفتار  ن لیگی کارکنوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔خیال رہے کہ نیب نے گزشتہ روز مریم نواز کو پراپرٹی کیس میں طلب کیا تھا تاہم نیب لاہور کے باہر پتھراؤ، لاٹھی چارج، نعرے، شیلنگ اور بد نظمی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بیان ریکارڈ نہ کراسکیں اور نیب نے انہیں واپس جانے کا کہہ دیا تھا۔


دوسری جانب نیب آفس پر حملہ میں درج مقدمے میں ضمانتیں کروا نے کے لیے مسلم لیگ نون کی لیگل ٹیم تشکیل دے دی گئی .اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ،،، ٹیم کے دیگر ممبران میں سید فرہاد علی شاہ، رانا ظفر نصیر بھٹہ اور دیگر سینئر وکلاء شامل ہیں ۔ رانا ظفر ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہلیگل ٹیم گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے عدالتوں میں پیش ہوں گی۔ کیپٹن صفدر کی درخواست کی تھانے میں وصول نہ کیے جانے پر بزریعہ پاکستان پوسٹ درخواست تھانہ بھجوا دی گئی۔ درخواست تھانے وصول ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ سے اندراج مقدمہ کے لیے کہا جائے گا، مریم نواز سمیت جن رہنماؤں پر مقدمات درج ہوئے ہیں وہ عبوری ضمانتیں نہیں کروائیں گے-
 

 یاد رہے چوہنگ پولیس نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری اصغر کی درخواست پر مریم نواز شریف سمیت 187 رہنماؤں اور 300 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 422، 290،440،186،353،148 ،149، 16 ایم پی او شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں مریم نواز شریف، کیپٹن (ر) صفدر اعوان، ایم این اے رانا ثناءاللہ، ایم پی مرزا جاوید، ایم پی اے بلال یاسین، ایم این اے ملک ریاض، پرویز ملک، سابق گورنر سندھ زبیر عمر، ایم پی اے یاسین سوہل، ایم پی اے پیر اشرف، طلال چودھری، سنیٹرپرویز رشید، دانیال عزیز، خرم دستگیر، سابق مئیر لاہور کرنل( ر) مبشر جاوید، سابق ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین سمیت 187 سابق اور موجودہ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سمیت رہنماؤں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، ایف آئی آر میں میں 300 کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں