مسلم ٹاؤن (عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی 9 سال بعد مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کیا گیا سامان نیلام کرے گی، نیلامی میں 5 ٹن آئرن سکریپ،60 عدد سلنڈر،70 عدد سکریپ،15 موٹریں،1 عدد جنریٹر نیلام کیا جائے گا۔
نیلامی 13 اگست کو چند رائے گودام میں کی جائے گی، فوڈ اتھارٹی کی شرائط کے مطابق کامیاب بولی دہندہ رقم کا 25 فیصد حصہ نیلامی والے دن جمع کرانے کا پابند ہوگا، بولی دہندہ پر لازم ہوگا کہ وہ تمام سامان 5 دن میں اٹھائے گا، 5 دن میں سامان نہ اٹھانے کی صورت میں بولی منسوخ اور جمع شدہ رقم ضبط ہوگی۔
لاہور شہر میں اس وقت فوڈ اتھارٹی کے 3 گودام ہیں، کارروائیوں میں ضبط کیے گئے سامان کو رکھنے کے لئے گوداموں میں جگہ ختم ہو چکی تھی اسی صورتحال کے پیش نظر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نیلامی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے16 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر ایک سیل،2 کی پروڈکشن بند،13 کو بھار ی جرمانے کر دیئے ، 2 دودھ بردار گاڑیوں میں190 لٹر ملاوٹی دودھ بھی تلف کر دیا گیا۔
زنگ آلود گندے برتنوں کے استعمال اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ممنوعہ گٹکا کی موجودگی پر شیخ جی پان شاپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ ویل مور فر وزن ڈیزرٹ،3 بی فوڈ اینڈ بیوریجزکی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔
ناقص انتظامات پر 13فوڈ پوائنٹس کو بھار ی جرمانے جبکہ 2 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔