ڈیفنس میں کرنٹ لگنےسے ماں بیٹی جاں بحق

12 Aug, 2020 | 10:34 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) شہر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں فیڈ ٹرپ کرگئے توکہیں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات بھی سامنے آئے،ایک ایسا ہی واقعہ  ڈیفنس  کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ڈیفنس میں کرنٹ لگنےسے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ فیز5 کےبلاک میں 5سالہ عنایہ موٹرچلانےلگی توتارمیں کرنٹ آگیا۔ بیٹی کوبچانے کوشش میں  ماں زبیدہ بی بی بھی جان سےگئی۔ زبیدہ کاشوہر بنگلے میں چوکیدارتھا وہ اسی کے ساتھ ہی رہتی تھی۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی.

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی شہر کے بعض مقامات پر ابررحمت ثابت ہوئی تو کہیں بارش زحمت کا موجب بنی،گزشتہ دنوں راوی بیدیاں کینال اوور فلو ہونے پر متعدد مقامات سے ٹوٹ گئی تھی، نہر ٹوٹنے کے باعث متعدد قریبی علاقے زیر آب آگئے تھے، شاہدرہ کے متعدد علاقے زیر آب ضلعی افسران کی دوڑیں لگ گئیں تھیں۔

 صدر کینٹ کے کراچی محلہ میں سالوں پرانا درخت گرگیا،درخت کے نیچے کھڑی گاڑیوں کےشیشے ٹوٹ گئے،درخت کی بڑی شاخوں نےگھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ متعدد بار پی ایچ اے اور انتظامہ کو درخت کاٹنے کی درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی،جبکہ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے،جس کی وجہ سے فرنیچر تباہ ہوگیا، بارش کی وجہ سےعلاقے میں بجلی بھی بند رہی۔

سمن آباد کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، تھانہ سمن آباد کی چھت خستہ حالی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، بارش کے باعث چھت کا پلستر سیم زدہ ہونے کے باعث زمین پر آن گرا ۔

مزیدخبریں