لاہور میں صفائی کا نظام بہتر کرنے کیلئے بزنس پورٹل بنانے کا فیصلہ

12 Aug, 2020 | 11:40 AM

Shazia Bashir

ایجرٹن روڈ(ریحان گل)لاہور میں صفائی کا نظام مزید بہتر کرنے کیلئے بزنس پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت گھر گھر کوڑا اٹھانے کی سہولت دی جائے گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام صفائی کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صفائی کے نئے نظام میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے سیکرٹری فنانس عبداللہ سنبل اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کنسلٹنٹس نے صفائی کی مینجمنٹ کے نئے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں لاہور میں صفائی کا نظان مزید بہتر کرنے کیلئے بزنس پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا. سیکرٹری فنانس نے ہدایت کی کہ بزنس پورٹل کے تمام پہلوؤں پر کام جلد مکمل کرلیا جائے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ بزنس پورٹل کی تفصیلات کو لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ تمام جزئیات کا مکمل جائزہ لیا جاسکے۔


دوسری جانب ایل ڈبلیو ایم سی نےلکشمی چوک،راج گڑھ،مزنگ،گلبرگ،فیروز پور روڈ،وحدت روڈ،سمن آباد،عثمانی روڈ،لاکج روڈ،گرومانگٹ روڈاور جوہر ٹاؤن سمیت شہرکے دیگر علاقوں میں عرق گلاب کا خصوصی چھڑکاؤ کیا۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نےکہا کہ شہریوں کو تعفن سےپاک ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے،عرق گلاب کاسپرے کرانے کا مقصد جانوروں کی آلائشوں کےتعفن کوختم کرنا اور عید پرشہریوں کو خوشگوار ماحول دینا ہے،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق پندرہ سو لیٹرعرق گلاب کاچھڑکائو عید الضحی کے تینوں روز بیشتر علاقوں میں کیا جارہا ہے۔

 

مزیدخبریں