"کشمیریوں کی آزادی تک ہماری خوشیاں ادھوری ہیں"

12 Aug, 2019 | 02:23 PM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جبکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاتی امراء میں کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے نمازعید الاضحیٰ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی، اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی و استحکام کے لیے بھی دُعا کی، میاں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ عید کشمیریوں کے نام کرتے ہیں اور ان کی آزادی تک ہماری خوشیاں ادھوری ہیں۔

نماز کی ادائیگی کے بعد میاں شہبازشریف جاتی امراء رائیونڈ پہنچے، جہاں انہوں نے اپنی والدہ سے عید ملی، اس کے بعد میاں شہباز شریف نے اپنے والد میاں شریف مرحوم، بھائی عباس شریف مرحوم اور بھابھی بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی کی جبکہ بعدازاں سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی کی۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسے جنید صفدر نے رائیونڈ میں نمازعید ادا کی۔

مزیدخبریں