ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

لاہور سمیت ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور سمیت ملک بھر میں آج  عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے،نماز عید کے بعد  فرزندان اسلام سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔

ملک بھر کی طرح لاہور کے مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا، مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ل

اہور میں  نمازِعید الاضحٰی کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورگورنر  پنجاب چودھری محمد  سرور سمیت شہریوں کی بڑی تعداد  نماز عید ادا کی، دوسرابڑانماز عید کا اجتماع جامعہ منصورہ میں ہوا،  سینیٹر سراج الحق نے نماز عید کی امامت کرائی،عید کے اجتماع میں ملک کی سلامتی اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر سےنبرد آزما کشمیریوں کی آزادی کے لیےدعا کرائی گئی۔

پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسران واہلکاروں کی بڑی تعدادنےنمازعید اداکی،نمازکی ادائیگی کےبعدآئی جی عارف نوازکو چوک وچوبنددستےنےسلامی دی اوریادگارشہداء پرپھول چڑھائے، شہداء کی فیملیوں اوردرجہ چہارم کےملازمین میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سردارمحمد شمیم خان سمیت اعلی عدلیہ کےججز کی اکثریت نےلاہورمیں عید کی نمازادا کی، چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان،سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ سمیت کئی ججز نے جی او آر ون کی جامع مسجد میں نمازعید پڑھی۔

 ریس کورس پارک میں جماعت اہلحدیث کےامیرعبدالغفارروپڑی نے نماز عید پڑھائی،جامعہ مسجد داتا دربار میں عید کی نماز خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں سابق سپیشل سیکرٹری ہوم طارق محمود جاوید،مینجر داتا دربار طاہر مقصود اور سیکرٹری لیکوڈیشن ڈاکٹر نور محمد اعوان سمیت زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز عید سے فراغت کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا جو بدھ تک جاری رہے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer