(حسن خالد) لاہور میں مسیحاؤں کی بے حسی کی ایک اور واقعہ سامنے آگیا، جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایمرجنسی کے باہر 3 روز سے پڑے زخمی مریض کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔
خبر پڑھیں۔۔جناح ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء، لواحقین غم سے نڈھال
تفصیلات کے مطابق تین روز سے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر بے یارو مددگار ساٹھ سالہ عبدالرحمان مسیحاؤں کا منتظر ہے۔ 3 روز قبل حادثے میں عبدالرحمان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد گھرکی ہسپتال انتظامیہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سرجری کے لیے جناح ہسپتال ریفر کیا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔موبائل فون صارفین ہوجائیں ہوشیار خبردار، کہیں ایسا نہ ہو جیل جانا پڑ جائے
عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر علاج کرنے کی بجائے صرف تسلیاں دے رہے ہیں، درد اور شدید زخموں کے باعث حالت کمزور پڑتی جارہی ہے ، کوئی بھی ڈاکٹر علاج کرنے کو تیار نہیں۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔مسلم لیگ (ق) کا پنجاب میں شاندار کم بیک
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی فائل نہ ہونے کے باعث اس کا علاج نہیں کرسکتے۔ عبدالرحمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔