ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ق) نے نون لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مسلم لیگ (ق) نے نون لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کیپشن: City42 - PML-Q
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب میں تیسری بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آگئی۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے بعد مسلم لیگ (ق) ارکان کے اعتبار سے اہمیت کی حامل جماعت بن گئی۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے نمبر گیم پوری کرلی

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے اراکین کی پنجاب اسمبلی میں کل تعداد 10 ہوچکی ہے، چودھری پرویز الٰہی، حافظ عمار یاسر، عبداللہ یوسف، شجاعت نواز، باﺅ رضوان، ڈاکٹر افصل اور احسان الحق مسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے جبکہ ساجد احمد خان بھٹی آزاد حیثیت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوئے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔موبائل فون صارفین ہوجائیں ہوشیار خبردار، کہیں ایسا نہ ہو جیل جانا پڑ جائے

ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کو خواتین کے مخصوص کوٹے سے بھی 2 نشستیں حاصل کرچکی ہے۔ جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں(ق) لیگ کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔ خدیجہ عمر فاروقی چوتھی اور باسمہ ریاض دوسری بار ایوان کی حصہ بنی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer