ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء، لواحقین غم سے نڈھال

جناح ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء، لواحقین غم سے نڈھال
کیپشن: City42 - Jiannah Hospital New Born Baby
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) جناح ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث گائنی وارڈ سے نومولود بچہ اغواء، لواحقین غم سے نڈھال، پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون ملزمہ کی تلاش شروع کر دی۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے نمبر گیم پوری کرلی

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے رہائشی مطیع الرحمان کے ہاں بچے کی ولادت گزشتہ روز ہوئی۔ ولادت کے بعد نامعلوم خاتون بچہ اغوا ء کر کے لے گئی، لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا، اطلاع ملنے پر گارڈن ٹاؤن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔موبائل فون صارفین ہوجائیں ہوشیار خبردار، کہیں ایسا نہ ہو جیل جانا پڑ جائے

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچے کی گمشدگی کی ذمہ دار ہسپتال انتظامیہ ہے کیونکہ مشکوک خاتون کافی دیر سے گائنی وارڈ میں موجود تھی مگر کسی انتظامی بندے نے کارروائی نہیں کی۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیدائش کے بعد بچے کو اس کی چچی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer