ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کو سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہاسٹل میں لے گیا، ویڈیو وائرل

لڑکی کو سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہاسٹل میں لے گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت میں ہریانہ کے سونی پت میں واقع او پی جندال گلوبل یونیورسٹی میں ایک حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا، ایک طالب علم نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو ایک بڑے سوٹ کیس میں چھپا کر لڑکوں کے ہاسٹل میں منتقل کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے طالب علم نے لڑکی کو ایک بڑے سوٹ کیس میں بند کرکے ہاسٹل کے احاطے میں لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم، یہ منصوبہ اُس وقت ناکام ہو گیا جب معمول کی سیکیورٹی چیکنگ کے دوران گارڈز کو بھاری بھرکم سامان پر شک ہوا۔

سیکیورٹی عملے نے بیگ کی تلاشی لی تو بیگ میں لڑکی موجود تھی، گارڈز نے فوراً سوٹ کیس کھول کر اُسے باہر نکالا۔اس واقعے کو متعدد طلبا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
 
ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ متعلقہ طالب علم کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کی گئی ہے یا نہیں۔