ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10؛ کراچی کنگز نے متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

پی ایس ایل 10؛ کراچی کنگز نے متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا، ایونٹ کیلئے 2 کھلاڑیوں کو  سکواڈ میں شام کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز نے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو پی ایس ایل کیلئے ٹیم کا حصہ بنالیا۔

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ کو بنگلہ دیش کے لِٹن داس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، وہ گزشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ میں گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے، انہیں ہیئر لائن فریکچر ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں 2 ہفتے آرام تجویز کیا گیا۔

 کراچی کنگز نے کیوی  سٹار بیٹر کین ولیمسن کے جزوی متبادل کے طور پر پاکستان انڈر 19 کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو بھی سکواڈ میں شامل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کین ولیمسن پی ایس ایل 10 کے کراچی مرحلے کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔