سروسز ہسپتال میں پولیس اور ڈاکٹرز میں جھگڑا، رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹر زخمی

12 Apr, 2025 | 06:11 PM

ویب ڈیسک : لاہور کے سروسز ہسپتال میں پولیس اور ڈاکٹرز میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔

اٹینڈنٹ نے ڈاکٹرز کے ساتھ جھگڑے کے بعد سب انسپکٹر بھائی کو بلایا، جس کے بعد سب انسپکٹر نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ او پی ڈی میں موجود ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سروسز ہسپتال میں جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹرز پر تشدد کرتے دیکھا گیا۔

 بعدازاں ہسپتال انتظامیہ نے اٹینڈنٹ اور ڈاکٹرز میں جھگڑے کے بعد صلاح کروادی تھی۔ اس کے علاوہ تشدد سے سینئر رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹرز زخمی ہوئے اور ایک کی انگلی ٹوٹ گئی۔

سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوسناک واقعے پر سخت ایکشن لیں گے۔

مزیدخبریں