ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم

آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب نے خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل سی پی اوز، ڈی پی اوز کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کردیا ۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ اینڈ لائسنسنگ سنٹرز کی کارکردگی، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکولز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ 

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، اے آئی جی فنانس ندا عمر چٹھہ، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، ڈائریکٹر آڈٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل سی پی اوز، ڈی پی اوز کو تعریفی لیٹرز دینے کا اعلان کردیا، سی پی او راولپنڈی سید خالد حمدانی، ڈی پی اوز جہلم طارق عزیز، مظفر گڑھ رضوان احمد خان کو تعریفی لیٹرز دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈی پی اوز اوکاڑہ محمد راشد، ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار، چنیوٹ عبداللہ احمد و دیگر ڈی پی اوز تعریفی لیٹرز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ 

آئی جی پنجاب نے پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کے لئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پولیس سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لیے سنٹرز پر خدمات کا معیار مزید بہتر بنائیں، پولیس خدمت مراکز پر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل انشیٹو پولیس سٹیشنز کے بنیادی پروٹوکولز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا پولیس کے بچوں، تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو خدمت مراکز کے وزٹ کروائے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سمارٹ پولیس سٹیشنز اور سیف سٹیز پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں، فورس، شہداء پولیس کے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر پراجیکٹس کا دائرہ کار بڑھایا جائے، آر پی او، ڈی پی اوز پولیس خدمت مراکز، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں۔