ملک اشرف : ڈانس پارٹی میں شامل مرد وخواتین کی گرفتاری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور عیسی سکھیرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 14 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔
ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 14 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے،جسٹس علی ضیاء باجوہ شہری وشال شاکر کی درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے ڈی پی او قصور سہیل سکھیرا کو طلب کررکھا ہے ، درخواستگزار وکیل کے مطابق قصور میں ڈانس پارٹی میں شامل مرد وخواتین کی گرفتاری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی گئی، گرفتاری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کر کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ،سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے میں ڈی پی او قصور بھی ذمہ دار ہے،وکیل درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈی پی او قصورعیسی سکھیرا سمیت دیگر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔