وقاض احمد: ہنجروال کے علاقے اتفاق ٹاؤن میں مالکن کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ سونیا جاں بحق ہوگئی۔
مالکن نوشین فرخ اور فرخ بٹ نے معصوم 10 سالہ گھریلو ملازمہ سونیا پر تشدد کیا، تشدد کے بعد گھریلو ملازمہ کو مالکان ہسپتال نہیں لیکر گئے، ایف آئی آر کے مطابق اہلخانہ کو فون پر بتایا کہ بچی کے بازو پر معمولی چھوٹ آئی ہے۔
بچی کے والدین نے اپنے ایک رشتہ دار کو مالکن نوشین کے گھر بھجوایا، اسنے گھر میں آکر دیکھا تو نوشین مالکن اور اسکا خاوند فرخ بٹ بچی پر ڈنڈوں کیساتھ تشدد کر رہے ہیں، جب بچی کے والدین عارف والا سے لاہور پہنچے تو سونیا فرش پر مردہ حالت میں پڑی تھی۔
بچی کی والدہ رابعہ کا کہنا تھا کہ گھر میں کام ٹھیک نہ کرنے پر میری بیٹی کو مالکن نوشین اور اسکے خاوند فرخ بٹ نے ناحق قتل کیا۔
میری بچی کو تشدد کرنے کے بعد ہسپتال نہیں لیکر گئے جس سے اسکی موت واقعہ ہو گئی، اعلی پولیس افسران مجھے انصاف فراہم کریں، پولیس نے مالکن نوشین اور اسکے خاوند فرخ بٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہنجروال میں تشدد سے کمسن ملازمہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔