علی ساہی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ و چالاننگ کارکردگی،لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔
ترجمان حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 9 سو سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،8ہزار 800 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،9ہزار 6سو سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،7ہزار زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں قوانین کی خلاف ورزیوں پر 34 ہزار 780 شہریوں کے چالان کئے گئے،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے 4 ہزار 9سو سے زائد افراد کے چالان کئے گئے،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار 800 سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری ہیں،2ہزار 200 سے زائد کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی،دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 6 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،بھاری جرمانوں ،قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔