ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف دائر درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف دائر درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف دائر درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواستوں پرسماعت کرے گا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدراورجسٹس علی ضیاء باجوہ پرمشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا ،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان منصورعثمان اعوان کو طلب کررکھا ہے۔ حافظ شاکرمحمود سمیت دیگر کی جانب سے ایکس پر پابندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، اس کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ، پی ٹی اے کے لیگل ایڈوائزر افضل خان سمیت دیگر افسران پیش ہوں گے۔ درخواستوں میں وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستگزاروں نے موقف اختیار کررکھا ہےکہ حکومت نے سوشل میڈیا ایپ ایکس تک رسائی ناممکن بنیادی ہے۔ اطلاعات تک رسائی ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ وزارت داخلہ کو کسی لیٹر کی بنیاد پر ایکس پرپابندی لگانے کا کوئی اختیار نہیں۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ ایکس پرپابندی کے تمام نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیئے جائیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer