بارش ہو گی یا نہیں؟

12 Apr, 2025 | 09:00 AM

افشاں رضوان:شہر کا موسم آج گرم رہے گا، ماہرین کی جانب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب  شہر میں آلودگی بڑھ گئی،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 201ریکارڈ کی گئی،لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست پر پہلے نمبر پر آ گیا۔
ہونڈا گیٹ وے کے اطراف آلودگی کی شرح 302،ویلنشیا ٹاؤن میں 265،اڈا پلاٹ رائیونڈ 251 ، عسکری ٹین میں  آلودگی کی شرح 229ریکارڈ ڈ کی گئی۔
 

مزیدخبریں