ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تقریب میں شراب نوشی کے باعث جھگڑا، 10 افراد زخمی

 شادی کی تقریب میں شراب نوشی کے باعث جھگڑا، 10 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر خانزادہ : نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمدمیں شادی کی خوشی میں ہونےوالی رقص کی محفل میں فائرنگ،  دس افرادزخمی ہوگئے،دوکی حالت تشویشناک۔

تفصیلات کےمطابق تحصیل قاضی احمد میں شادی کی خوشی میں منعقد محفل رقص میں جھگڑا ہوگیا، بات بڑھتے بڑھتے ایک دوسرے کو مرنے مارنے تک پہنچ گئی،  فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ پی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سرور جتوئی، امتیاز جتوئی،شبیر،بلاول،خان جتوئی،ساگر،زاکر،نثار جتوئی سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے چار افراد کو حراست میں لیا واقعہ شراب نوشی کے باعث تلخ کلامی پر پیش آیا، اہل محلہ کے مطابق ملزم شراب نوشی کر کے سر عام فائرنگ کرتے رہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس چھا گیا۔