بہاولنگر واقعہ کی تحقیقات مشترکہ کمیٹی کرے گی

12 Apr, 2024 | 10:22 PM

سٹی42: بہاولنگر میں پیش آنے والے واقعہ میں قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارت کے ناجائز استعمال کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا ۔

آئی یس پی آر نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ بہاول نگر میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے لئے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔ حقائق کا پتہ لگا کر ذمہ داروں کی نشان دہی کی جائے گی۔ 

 آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حل ہی بھاول نگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ فوج اور پولیس حکام کی مشرکہ کوششوں سے معاملہ فوری طور پر حل کرلیا گیا ۔
 اسکے باوجود مخصوص عناصر  نےسوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا شروع کردیا ۔ مٰخصوص مقاصد کے لئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "منصفانہ اور محتاط انکوائری کو یقینی بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے، حقائق کا پتہ لگانے اور ذمہ داری کی تقسیم کے لیے سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔"

واضح رہے کہ حال ہی میں بہاولنگر میں پنجاب پولیس کے بعض اہلکاروں اور پاک فوج کے بعض اہلکاروں کے درمیان مقامی سطح پر  ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا۔ لیکن ملک دشمن عناصر اور ان کے زیر اثر افراد نے سوشل میڈیا پر اس معمولی واقعہ کو بڑھا چڑھا کر اسے اداروں کے درمیان تصادم کا رنگ دینے اور پاکستان کی سالمیت کےخلاف افواہ سازی کےلئے استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی۔

دونوں ادارے اس معمولی واقعہ پر نہ صرف وضاحتیں جاری کر چکے ہیں بلکہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے مشترکہ انکوائری کمیٹی بھی بنائی جا رہی ہے لیکن پاکستان دشمن عناصر کا منفی پروپیگنڈا اب بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں