ویزاعظم  شہباز شریف کے ساتھ وزیر خزانہ اورنگزیب کی عالمی مالیاتی اداروں سے مذاکرات پر مشاورت

12 Apr, 2024 | 07:10 PM

سٹی42: وزیراعظم  شہباز شریف سے  وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بات چیت کرنے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے لاہور  میں ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔  

وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ  امریکہ کے ایجنڈا کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے ، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سےضروری مشاورت کی۔ 

مزیدخبریں