ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ؒؒخیبر پختونخوا اسمبلی کا سپیکر قاسم سوری پارٹ ٹو ہے،عظمیٰ بخاری 

uzma bukhari , City42m Khyber Pakhtoonkhwa Assembly, Senate Election, Election Commission of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ؒؒخیبر پختونخوا اسمبلی کا سپیکر قاسم سوری پارٹ ٹو ہے۔

عظمیٰ نخاری کا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا۔عظمیُ بخاری نے ان دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں سینٹ الیکشن الیکشن کمیشن کی وجہ سے نہیں آپ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوئے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو  ملک بھر میں ایک ہی دن سینٹ الیکشن کروانے کی تیاریاں کی تھیں۔  پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر آنے والے ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا۔  لیکن سپیکر کے پی اسمبلی قاسم سوری پارٹ ٹو بن گئے۔

علی امین گنڈا پور نے پہلے رمضان پیکج پر خود اپنی تصویریں شائع کروائی اب خود ہی اس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈرامے بازیاں اور رنگ بازیاں اس جماعت پر ختم ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معلوم بھی نہیں خیبر پختونخواہ میں کسی کو رمضان پیکج ملا ہے یا نہیں لیکن سوشل میڈیا پر اس کا منجن ضرور بیچا گیا۔  

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ جو جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں جس کا چیئرمین اور انتخابی نشان نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی۔