وزیراعلیٰ کے پی مستحقین میں عید پیکج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر برہم

12 Apr, 2024 | 02:59 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستحقین میں عید پیکج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے  معاملے کے بارے میں متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی۔

  نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہےکہ یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے سے پیکج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔

 وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے شفاف طریقے سے ساڑھے 8 لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج دیا، مستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکج اکاؤنٹس کےذریعے تقسیم کیا گیا۔

 علی امین کا کہنا تھا کہ پولیس شہدا سمیت ایک لاکھ 17ہزار سے زائد خاندانوں کو عید پیکج بھی دیاگیا۔

مزیدخبریں