ویب ڈیسک : صوبے بھر کے طلبا و طالبات کیلئے "چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس" کے 20ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ۔
طلبہ کو آسان اقساط پر 20ہزار الیکٹر ک و پیٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع کردی گئی،پہلے مرحلے میں 19ہزار پیٹرول بائیکس اورایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی۔ طلبہ کی طرف سے20ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی، اس کے علاوہ طلبہ کو دی گئی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ طلبا 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325 روپے آسان ماہانہ اقساط جمع کراسکیں گے۔
پہلے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان ،بہاولپور راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیک دی جائیں گی۔ ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائے گی۔
بائیکس حاصل کرنے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اپریل 2024ہے۔
واضح رہے کہ بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی /گرایجویٹ کالج کا طالبعلم ہونا ضروری ہے۔ آسان اقساط پر بائیکس حاصل کرنے کیلئے طالبعلم کی عمر18سال سے زائد اورڈرائیونگ لائسنس یا لرنرپرمٹ ضروری ہے۔ طلبہ bikes.punjab.gov.pk پر 29اپریل تک اپلائی کرسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہداہت پر 19 ہزار پٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائکس دی جائیں گی ۔