عرفان ملک : سسرالیوں نے10لاکھ کابندوبست نہ کرنےپربہوکوگلےمیں پھنداڈال کرقتل کیا۔
پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، مقتول سحر بانو کے بھائی عمیر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے مطابق سسرالی 30 سالہ خاتون سحر بانو کی موت خودکشی قرار دیتے رہے تھے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پرغازی آباد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم شوہرآصف اور عبدالرشید کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق سحر بانو کی شادی ایک سال قبل آصف نامی نوجوان سے تاج باغ میں ہوئی ۔ آصف اور اس کا والد عبدالرشید سحر بانو کو میکے سے 10لاکھ لانے کا کہتے تھے ، پیسوں کا انتظام نہ ہونے پر سحر کو پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔