شہر کے تمام لائسنس دفاتر،خدمت مراکز سینٹر کھل گئے ۔
سی ٹی او لاہور کے حکم پر آج سے تمام لائسنس سینٹر معمول کے مطابق کام کریں گے۔
سی ٹی اوعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہری لائسنس سروسز کےلئے کسی بھی وقت تشریف لاسکتے ہیں، شہری گھر بیٹھے بھی آن لائن سروسز سے استفاده حاصل کرسکتے ہیں، لرنر پرمٹ،رینول،ڈوپلکیٹ اور رینول انٹرنیشنل لائسنس کی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔ شہر میں 02 خدمت مراکز 14 مختلف پولیس سروسز24/7 فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ باعزت طریقہ سے سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لائسنس دفاتر میں میرٹ اور ٹرانسپرنسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔