ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹھی عید پر عوام کو بڑا ریلیف ، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کردی

میٹھی عید پر عوام کو بڑا ریلیف ، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   حکومت نے چھوٹی عید پر عوام کو بڑی عیدی دے دی، اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔

 وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس خان لغاری کا کہنا ہے کہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی، رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی۔

 انہوں نے بتایا کہ ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی جس سے بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔

 فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی، وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباؤ سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔